حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہر سال کی طرح امسال بھی نبي رحمت حضرت محمد صلى اللہ عليہ و الہ و سلم کے یوم وفات اور سبط اکبر پیامبر اکرم امام حسن علیہ السلام کے روز شہادت کے احیاء اور حضرت امام حسین اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہم السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لئے علی 28صفر کے الصبح ہی سے ماتمی جلوسوں کی آمد شروع ہو گئی تھی۔
اس المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے جلوس عزاء شارع قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں عزاداری اورپرسہ پیش کرنے کے بعد مابین الحرمین سے ہوتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام کو ان کے نانا خاتم النبین، رحمت العالمین حضرت محمد صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی رحلت پر پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں ماتم داری کے بعد اکثر جلوس وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہ السلام کی جانب عزائی جلوسوں کے لئے خصوصی انتظامات اور تیاریاں کی جاتی ہیں۔